غرباء کو ملنے والا کھانا صحت کے انڈیکس میں نچلی سطح پر

448

امریکہ میں غربت میں رہنے والے لوگوں کے لیے صحت مند ، غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی مشکل ہے ، یہاں تک کہ ان لوگوں کیلئے بھی جو ملازمت کے دوران کمپنی سے ملنے والے کھانے کھاتے ہیں.

پی ایل او ایس ون کی طرف سے اس ہفتے شائع ہونے والے ایک مطالعے کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مفت کھانے کے پروگراموں کے دوران حاصل کردہ کھانے کا صحت مند کھانے کے 100 پوائنٹس کے انڈیکس اسکیل پر یہ کھانے 38 سے 43 پوائنٹس کے درمیان تھے۔

اسی طرح اسکول میں بھی بچوں کے مفت کھانے میں صحت کے انڈیکس کا اوسط اسکور 38 سے 50 پوائنٹس کے درمیان تھا۔

محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے مطابق اوسطاً 2 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچے صحت مند خوراک کے حوالے سے 57 پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔