کھیل بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونماکرتے ہیں، حنیف حسین

257

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر انجینئر حاجی حنیف حسین نے کہا ہے کہ کہا کہ کھیل زندگی کی علامت ،صحت وتندرستی کے ضامن اور تعلیم وتربیت کا بہترین ذریعہ بھی ہیں ،صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ا سکول کی سطح سے کھیلوں کو فروغ دیاجائے کیونکہ نکہ کھیل طلبا وطالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیںجبکہ کھیل طلبہ کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ڈی اے سکول گوادرکے پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر انجینئر حاجی حنیف حسین کا کہنا تھاکہ اعلیٰ معیار کی تعلیم کے فروغ میں پرائیو یٹ اسکولوںکا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا ،پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی قیادت میںجی ڈی اے ا سکول گوادر معیاری تعلیم کے ذریعے باشعور نوجوان نسل پروان چڑھارہا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی روشن ، خود مختار ، پْر امن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے جی ڈی اے اسکول گوادرکوایک ایسی مثالی تربیت گاہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اعلیٰ درجے کی تدریس اور شاندار تربیت سے طالب علم معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ویژن لے کر نکل رہے ہیں ۔