تحریک عدم اعتماد جمہوری حق ہے،رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے،اختر مینگل

269

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ 2بچوں کی لاشیںوزیراعلیٰ اور گورنر ہائوس سے چند منٹ کے فاصلے پر پڑی ہیں، حکومت کاکوئی نمائندہ بات کے لیے نہیں آیا،ریاست اور نام نہاد انسانی حقوق کے کارکن کہاں ہیں؟ یہ 2 بچوں کی لاشیں پڑی ہیں ایسا لگتاہے کہ جب بلوچستان کی بات آتی تو پھر انسانیت ختم ہوجاتی ہے، تحریک عدم اعتماد آئینی و جمہوری حق ہے، کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کی کوشش کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔اخترمینگل نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک خواہ مرکز میں یا صوبے میں یہ اس ادارے سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کا آئینی جمہوری حق ہے، کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے اس کو ناکام کرنے کی کوشش کرے،جب کبھی بھی ایسے معاملات میں غیر جمہوری قوتوں کو استعمال کیا گیا اس کے نتائج سنگین نکلے۔انہوںنے کہاکہ کئی روز ہونے کو ہیں یہ ٹوٹی ہوئی روحیں ریڈ زون میں وزیر اعلیٰ اور گورنر ہائوس سے چند کلومیٹرکے فاصلے پر سراپااحتجاج ہیں، حکومت کا کوئی ایک نمائندہ بھی ان لوگوں سے بات چیت کے لیے نہیں آیا، ریاست اور نام نہاد انسانی حقوق کے کارکن کہاں ہیں؟ یہ 2 بچوں کی لاشیں پڑی ہیں،ایسا لگتاہے کہ جب بلوچستان کی بات آتی تو پھر انسانیت ختم ہوجاتی ہے ۔