نواز شریف نے مہنگے بجلی گھر لگا کر قومی جرم کیا، فرخ حبیب

298

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مہنگے بجلی گھر لگا کر قومی جرم کیا، ماضی کے غلط فیصلوں سے 2030ء تک 3ہزار ارب ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ شریف خاندان ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کے گلوں پر پھندا لگا کر گئے اور ہم آج اسے بھگت رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روز گار اور ہنر کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اب تک
28ارب کے قرض جاری کیے جاچکے ہیں۔ ماضی کی حکومت لیپ ٹاپ اور ییلو ٹیکسی جیسی سکیموں کے ذریعے نوجوانوں کی خریدنے کی ناکام کوشش کرتی رہی، کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ اور ہنر حاصل کرنے والوں کو ساری زندگی فائدہ پہنچتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے قطر کے ساتھ 10.4فیصد برنیٹ پر معاہدے سے بچت ہوئی ہے ورنہ اس کا بھی بوجھ نظام پر پڑتا۔ ن لیگ نے کئی اسکیمیں متعارف کرائیں لیکن نوجوانوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے بتا دیا کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں۔