گوانتا ناموبے جیل سے 2 مسلمان قیدیوں کی رہائی کی منظوری

346

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت نے بدنام زمانہ گوانتا ناموبے جیل سے مزید 2قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ۔ پنٹاگون حکام نے گوانتا ناموبے جیل سے 2مسلمان قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ افغانستان کے اسد اللہ ہارون گل اور یمن کے سناد یسلم کاظمی کو رہا کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گوانتا ناموبے کی فوجی جیل میں کئی سالوں سے جنگی دور کے 39 قیدی موجود ہیں۔امریکا حکومت نے افغانستان پر حملے کے بعد اس جگہ کو قید خانے میں تبدیل کرکے قیدیوں سے بھر دیا تھا۔ اس دوران امریکی جلادوں کی جانب سے قیدوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے۔