امریکی حکومت ہوائی اڈوں پر بھی ’’گن کنٹرول ‘‘میں ناکام

144

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانب سے پستول لانے میں ریکار ڈ اضافہ ہوگیا۔امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے روں سال اکتوبر تک مسافروں سے مختلف ہوائی اڈوں پر 4 ہزار 495 پستول برآمد کیں جن میں سے زیادہ تر لوڈڈ تھیں۔ ٹرانسپورٹ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس سے اتنی تعداد میں پستول ملنا یہ ایک ریکارڈ ہے۔ 2019 ء میں یہ تعداد 4 ہزار 432 تھی۔