ترکی اور سوڈان کے درمیان معاہدے کی تجدید کا اعلان

450

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی نے سوڈان میں مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے گزشتہ معاہدے کی تجدید کردی۔ تُرک تنظیم کے نگراں بلال ازدین ، گورنر عبداللہ ادریس اور مرکز کے ڈائریکٹر صفا عبدالرحمن نے الجزیرہ گورنر آفس میں منعقدہ دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر ادریس نے کہا کہ ترکی کی مسلسل حمایت کو ہر شعبے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم سوڈان میں مویشیوں کے شعبے میں اہم پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔ سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن نے بتایا کہ یہ معاہدہ 5 سال تک جاری رہے گا اور اس معاہدے کا مقصد مرکز کے آلات کی کمی کو پورا کرنااور، جانوروں کا ریکارڈ رکھنا ہے۔