تیونسی صدر نے سابق ہم منصب کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیدیا

162

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ حالیہ بیانات کے تناظر میں سابق صدر منصف مرزوقی کا سفارتی پاسپورٹ واپس لے لیں گے۔ انہوں نے وزیر انصاف کو ہدایت کی کہ وہ ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کے الزامات پر عدالتی تحقیقات شروع کرائیں۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں مرزوقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک جا کر تیونس کے مفادات کے خلاف مدد مانگنے والے کا پاسپورٹ ضبط کرلیا جائے۔ واضح رہے کہ سابق صدر منصف مرزوقی نے گزشتہ ہفتے فرانس میں ایک احتجاج کے دوران تیونس میں صدارتی نظام کو آمرانہ قرار دیا تھا۔