حوثیوں کے حملوں سے گزشتہ ماہ 10ہزار شہری بے گھر ہوئے‘ رپورٹ

218

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے صوبے مآرب میں حوثی کے حملوں اور مختلف علاقوں کے محاصرے کا سلسلہ جاری رہے۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام مہاجرین کے امور سے متعلق بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ ماہ ستمبر میں مآرب صوبے میں 10ہزار افراد نے اپنے گھروں سے نقل مکانی کی۔ رواں سال اس صوبے میں یہ ماہانہ نقل مکانی کا اعلی ترین اوسط ہے۔ مآرب میں گھمسان کی لڑائی دیکھی جا رہی ہے۔عالمی تنظیم کی ترجمان نے بتایا کہ رواں سال یکم جنوری سے 3 ستمبر تک مآرب سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 55 ہزار سے زیادہ ہے۔