بالوشاہ محلہ 5 برس سے پانی کی نعمت سے محروم ہے ،سمیر ا اشرف

164

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کی سماجی رہنما سمیرا اشرف نے کہاکہ تاریخی علاقے بالو شاہ محلے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے پانچ سال سے پینے کے پانی کی لائنیں کٹی ہوئی ہیں جس کے باعث علاقہ مکین پانی سے محروم ہیں ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پینے پانی کی لائن بحال کرتے ہوئے ڈرینیج سسٹم کو درست کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیاجائے گا۔