پیٹرول کے  بعدسی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ  ہوگیا

343

اسلام آباد: پیٹرول اور ایل ایم  جی مہنگی ہونے کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق  ایل این جی کی قیمت  میں15روپے اضافے کی وجہ سے سی این جی کی قیمت 180روپے کلو ہوگئی، ایل این جی کی قیمت بڑھنے سے سی این جی بھی مہنگی ہوئی۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس مہنگی ہونے پر سی این جی کے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے سی این جی کے ٹیکس میں کمی نہ کی تو سی این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ پیٹرو ل اور ایل ایم جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گذشتہ روز حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں 15روپے اضافہ کیا ہے۔