بنگلا دیش انڈر 19پہلی اننگز میں 162 رنز بنا کر آئوٹ، بلال سمیع کی 5 وکٹیں

228

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم افغانستان کے انڈر 19 کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 162رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کپتان ایچ مولا 39 اور افتخار حسین 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بلال سمیع نے 5 اور اظہار الحق نوید نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ افغانستان انڈر 19 نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے۔ بلال سید 11 اور کپتان اعجاز وسیم 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔