وزارت داخلہ میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلیے سیل قائم، نوٹیفکیشن جاری

97

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں)وزارت داخلہ میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق سیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔غیرملکیوں کے لیے سکیورٹی سیل وزیراعظم کی
ہدایات پر قائم کیا گیا جس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی سیل غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی سیل غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے مربوط نظام کی مانیٹرنگ کرے گا۔