ملی یکجہتی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس آج ادارہ نورِحق میں منعقد ہوگا

90

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں قبول اسلام کو جرم بنانے اوراقلیتوں کی جبری تبدیلی مذہب کے بل کے نام پر حکومتی اقدامات کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس آج3بجے سہ پہر ادارہ نورِحق میں منعقد ہوگا۔جس کی صدارت ملی یکجہتی صوبائی کونسل کے صدر اسد اللہ بھٹو کریں گے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے کونسل میں شامل تمام جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ اجلاس میں بروقت شرکت کریں ۔