غربِ اردن میں اسرائیلی پولیس پر حملہ‘ 2 اہل کار زخمی

71

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پولیس پر ایک حملے میں 2 اہل کار زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز اسرائیل کے زیرقبضہ شمالی شہر نہاریا میں ایک کار میں سوار افراد نے اسرائیلی پولیس کے اہل کاروں پر گاڑی چڑھائی۔ زخمی اہل کاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک 30 سالہ فلسطینی یوسف حسین شقیلی کو گولی مار کر شہید کردیا۔