مرکنٹائل ایکس چینج میں 26ارب روپے کے سودے

113

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیں گزشتہ روز, انرجی، کوٹس، فاریکس اور انڈیکس کے 26ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 16448 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100کے ہوئے جن کی مالیت 15.027ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 3.357 ارب روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.142ملین روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.012 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.321 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 511.693 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 421.375ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 399.213ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 387.093 ملین روپے،چاندی کے سودوںکی مالیت 361.099 ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوںکی مالیت 130.348 ملین روپے رہی۔