عین وقت پر سیریز منسوخ ہونے سے شدید تکلیف میں ہوں،حسن علی

243

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے عین وقت پر ختم ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسلام آباد کو ایشیا کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیے جانے کی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بنایا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں ابھی تک تکلیف میں ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلیے بہت محنت کی گئی تھی اور یہ سب آخری لمحے میں برباد ہو گیا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ آیئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں۔