ورلڈ6ریڈ اسنوکر چمپئن شپ، پاکستان کے دونوں کیوئسٹ کواٹر فائنل میں پہنچ گئے

187

دوحا(جسارت نیوز) قطر میں جاری ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کے حارث طاہر اور بابر مسیح کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ6ریڈ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں حارث طاہر نے متحدہ عرب امارات کے خالد کمالی کو ہرایا جبکہ بابر مسیح نے رائونڈ آف16میں بلجیم کے کیون ہینسنز کو شکست دی۔ورلڈ 6ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کا کوارٹر فائنل شام ہو گا ،جس میں کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح اور حارث طاہر ایک دوسرے کیخلاف مدمقابل ہوں گے۔