جماعت اسلامی کے سابق کونسلر غوث محی الدین انصاری انتقال کر گئے

219

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی لانڈھی شرقی کے بزرگ رکن اور الخدمت کے سابق کونسلر غوث محی الدین انصاری انتقال کر گئے‘ان کی نماز جنازہ احمر مسجد لانڈھی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان پڑھائی‘ امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی مرتضی خان غوری،نائب امرا ضلع کورنگی سید اقبال سعید،محمد شفیق،سیکرٹری عبد الحفیظ، عاشق علی خان، منصور احمد،قاری منصور احمد، قاسم جمال،مرزا فرحان بیگ،مرزا نعمان بیگ، عمران احمد،محمد ابراہیم انصاری،شاہد انصاری، انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے ذمہ داران،انصاری برادری‘ برادر تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعدازاں انھیں اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ ایصال ثواب کے لئے آج بروز منگل رات ساڑے 8 بجے مرحوم کی رہائش گاہ لانڈھی ٹو سی ایریا میں درس قرآن ہو گا۔امیر ضلع عبدالجمیل خان درس قرآن سے خطاب کرینگے۔