مہمند: زمین کے تنازع پر فائرنگ‘ باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل

168

اسلام آباد (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند تحصیل حلیم زئی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارکنوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت رسول خان، اس کے بیٹے ابراہیم اور زیور خان کے ناموں سے ہوئی۔ فریقین میں ایک عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا ہے۔