عالمی قوتوں دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرکے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کے درپے ہیں،لیاقت بلوچ

338

ر اولپنڈی( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وقت اور حالات طے کر رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور پالیسی درست سمت میں جارہی ہے افغانستان میں اللہ نے افغانوں کو بڑی کامیابی دی،نہتے افغانوں نے دنیا کی بڑی قوت کو مٹی چاٹنے پر مجبور کیایہ اس بات کی علامت ہے کہ دنیا میں امریکی نظام جبراور مظالم کی ہیبت ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کشمیر میں سید علی گیلانی کی المناک موت نے جہاں ایک طرف بھارتی سورماوں پر لرزہ طاری کیا وہیں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو زندہ کردیا، یہ بات انھوں نے کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے نومنتخب امیدواروں اور جماعت اسلامی کے تمام امیدواروں،سیاسی کمیٹی کے اراکین اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کے جنرل سیکرٹری اقبال خان نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی،امیر ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، نائب امیر رضا احمد شاہ،ارشد فاروق سیسی کمیٹی کے ٓ رگنائزر ہارون الرشید نومنتخب اراکین مرزا خالد محمود اور یاسر قریشی نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت کے ذمہ داران اور کارکنان نے متحرک کردار ادا کیا تمام امیدواروں کو شاباش دیتا ہوں کہ انھوں نے نامساعد حالات میں اپنا مقام پیدا کیا۔لیا قت بلوچ نے کہا کہ میں خالد محمود مرزا یاسر قریشی اور بالخصوص ہارون رشید کو مبارکباد دیتا ہوں انھوں نے کہا کہ ہماری دعوت کے میدان میں فہم القرآن اور انسانوں کی خدمت کے میدان میں خدمت اللہ کی رضا اور قرآن وسنت کے نظام کے لیے ہے‘ عالم کفر دین اسلام کے خلاف کھڑا ہے ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ عالمی قوتیں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کر کے دین اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ بنگلہ دیش میں علماء کو پھانسی کی پھندوں تک پہنچانے والوں کے پیچھے کونسی قوتیں ہیں جماعت اسلامی تمام تر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے کشمیر میں سید علی گیلانی کی موت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو زندہ کردیا، یہ اس بات کی علامت ہے کہ دنیا میں امریکا ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے سیکولر قوتیں جو امریکا کہ ایماء پر اسکے آگے ڈھیر ہوئی ناکام رہیں لیاقت بلوچ نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تقویٰ کی بنیاد پر کھڑے رہیں کنٹونمنٹ کے الیکشن میں امیدواروں نے جو کامیابی حاصل کی وہ کم نہیں ان شاء اللہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بھی آپکے ہونگے انھوں نے کہا کہ کیا ہم نئی نسل کی تباہی کو اپنی آنکھوں صے دیکھتے رہے ہیں؟؟ عالمی قوتیں مسجد مدارس خانقاہوں کے راستوں کو روکنا چاہتی ہیں ہمیں عزم۔کرنا ہے کہ ہم غیرت ایمانی کے ساتھ اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب ہم مغربی استعمار اور اس کے نظر یئے کو شکست دیں گے ہم عوام پر ظلم وجبر کا نظام ختم کر کے اسلامی نظام چاہتے ہیں قرضوں اور کشکول کی لعنت کو ختم کرکے اسلام کے معاشی نظام اور اپنے لوگوں پر اعتماد کریں گے ہم پاکستان کو اقتصادی بحرانوں سے نکالیں گے۔ہمیں خدمت کی طاقت سے آگے بڑھنا ہے انھوں نے کہا کہ ترکی کا انقلاب اور اخوان جدوجہد کو دیکھیں یورپ کی مخالفت کے باوجود انھیں کامیابی ملی حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کے احکامات پر لوگوں کے مسلمان ہونے کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ہم طاقتور قوتوں کے مقابلے کے لیے تیار ہیں کمیونزم کی طرح مغربی تہذیب کو بھی شکست دیں گے خوشحال پاکستان اور نظام مصطفی کے لیے فوج، سول اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ پر قانون کی بالادستی چاہتے ہیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں جماعت اسلامی کا کم بیک کارکنوں کی کامیابی اور دوسری جماعتوں کے لیے مثال بنے گا اس نظام سے آپ مایوس لوگوں کے لیے حوصلہ کا پیغام بنیں اور لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہیں کنٹونمنٹ بورڈ سے نومنتخب رکن مرزا خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ہر سیٹ پر اللہ کے کرم سے کامیابی حاصل کی ہماری کامیابی میں عوام کا اہم۔کردار رہا۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ بھی دیگر جماعتوں کے ووٹرز نے ساتھ دیا ہم نے الخدمت فاؤنڈیشن کی توسط سے اپنے حلقے میں فلٹریشن پلانٹ لگائے لوگوں کی خدمت کی ہماری وارڈ کا حلقہ اگرچہ تقسیم ہوا مگر کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں نے ہمیں منتخب کیا مخالف امیدوار کے سپورٹرز پیسہ لیکر گھر گھر پھرتے رہے مگر کامیابی کا انقلاب ہمیں ملا آج ہمیں بڑے بڑے برج فون کر رہے ہیں کہ وائس چیئرمین کی نشست پر تعاون کریں ہمارا فیصلہ جو بھی یوگا وہ جماعت اسلامی کی قیادت کرے گی۔