ایک سال میں منصوبہ مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا

129

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)2016 میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، اور اسی افتتا حی تقریب میں اعلان کیا تھا کہ گرین لائن منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرلیا جائے گا تاہم ماضی کے 2 سال اور موجودہ حکومت کے 3 سال مجموعی طور پر5 سال گزرنے کے با وجود منصوبہ تاحال ادھورا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں ان کے وفاقی وزرا ،اراکین صوبائی اسمبلی اور گورنر سندھ گرین لائن منصوبے پر بسوں کو چلانے کے لیے صرف تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں۔