۔4 روز سے ٹرانسفامر خراب،لطیف آباد 8 کے مکینوں کا احتجاج

115

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر8لاڑکانہ کالونی میں چار روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج، ٹائر نذر آتش،مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے دن ٹراانسفارمر خراب ہونا معمول بن چکا ہے علاقے میں لوڈ زیادہ ہے لیکن حیسکو حکام ٹرانسفارمر اپ گریڈ نہیں کررہے جس کے باعث وہ بار بار ٹرپ ہوجاتا ہے علاقے کے بیشتر ٹرانسفارمر ، لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں، انہیں فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے۔ شدید گرمی میں بچے چار روز سے بجلی نہ ہونے کے باعث بلبلا رہے ہیں، حیسکو حکام کوئی بات سننے کو تیار نہیں، حکام بالا نوٹس لیں۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔