ووٹ نہ ملنے سے میری صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا ، مصطفی کمال

203

 کراچی (آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹ نہ ملنے سے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ انتخابات میں ووٹ نہ ملنے کے عادی ہوگئے ہیں۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی ہاری ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے جو کہ سکڑتی جارہی ہے۔ پچھلے الیکشن میں ایم کیوایم
کی14سیٹیں تھیں تاہم اب3 ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پرہیں،معاشرہ بہت خراب ہوگیا ہے اورجھوٹ سننا چاہتا ہے۔یہاں سچ بولنے والوں کوفوری کامیابی نہیں ملتی ہے تاہم ہماری بات آہستہ آہستہ لوگوں کی سمجھ میں آرہی ہے۔ہماری تنظیم سازی اور لوگوں کو دعوت دینے کا کام جاری ہے اور اگر بلدیاتی الیکشن کا اچانک اعلان ہوگیا تو بھی ہم تیار ہیں۔