وزیراعظم 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے، وزیر خارجہ کل امریکا روانہ ہونگے

207

اسلام آباد (صباح نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو ورچوئل شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب ساتویں نمبر پر ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے نشر کیا جائے گا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 ستمبر کو امریکا جائیں گے، جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح پر عمومی مباحثے کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔ وزیر خارجہ دورہ امریکا میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے صدور سے ملیں گے اور اجلاس کے دوران متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ وزیرخارجہ پاکستان مشن نیویارک بھی جائیں گے اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ وزیر خارجہ کا نیویارک کے علاوہ واشنگٹن جانے کا بھی امکان ہے