شہبازشریف کا وزیراعظم کو خط الیکشن کمیشن ارکان کے نام تجویز

126

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپختون خوا سے 2 ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا۔شہباز شریف نے خط میں الیکشن کمیشن پنجاب کیلیے جسٹس( ر) طارق افتخار، جسٹس (ر) مشتاق احمد کے نام تجویز کردیے۔ پنجاب کے لیے محمد جاوید انور، خالد مسعود چودھری ، عرفان قادر اور عرفان علی کے نام بھی تجویز میں شامل ہیں۔ خیبرپختون خوا میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے سید افسرشاہ ، سردار حسین شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔