عالمی اقتصادی فورم جنوری 2022ء میں منعقد کیے جانے کا اعلان

133

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی اقتصادی فورم آیندہ برس جنوری میں اجلاس کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا وبا کے باعث 2021 ء میں منسوخ کردہ عالمی اقتصادی فورم کو 17 تا 21 جنوری سوئس شہر ڈیوس میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے دفتر کا کہنا ہے کہ مل جل کر کام کرنے اور اعتمادکی بحالی کے مرکزی خیال کے تحت دنیا کی نامور شخصیات اور سربراہان کو یکجا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔