شائقین کو ٹکٹس کے حصول میں پریشانی کا سامنا

135

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان نیوزی لینڈ پہلے ایک روزہ میچ کے لیے شا ئقین ٹولیوں کی صورت میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ٹکٹ کے حصول میں ناکامی کے بعد منچلے نوجوان مری روڈ پر جب ٹیموں کے حق میں تہنیتی نعرے لگارہے تھے تو موجود دیگر افراد نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ شائقین کا کہنا تھا ٹکٹ ویسے ہی مہنگا ہے اور اسٹیڈیم میں اسٹالز پر کھانے پینے کی اشیاء￿ بھی مہنگی ہونگی اوپر سے بلیک میں ٹکٹ خریدنا بھی اپنے اوپر ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط سے بھی مایوسی ہوئی کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ اب تک پہلی خوراک نہیں لے سکے۔ ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونا تو درکنار پارکنگ 3 کلومیٹر دور سکس روڑ کے قریب رکھی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر ڈیرے ڈال لیے۔ گشت اور اسنپ چیکنگ سمیت گھوڑوں پر بھی پولیس اہلکار مسلسل گشت کررہے ہیں۔آج نماز کی اذان سے کئی گھنٹے پہلے قرب و جوار کے راستے سیل کردیے جائیں گے جس سے نمازیوں کو مسجد میں جاکر خطبہ و نماز کی ادائیگی میں دشواری پیش آئے گی۔