پی ڈی ایم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کر دیا

82

اسلام آباد ( آن لائن)پی ڈی ایم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کومسترد کر دیا ہے ،عمران خان نے پیٹرول میں 5 روپے فی لیٹراضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کابم گرادیا ہے ۔پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جوعوام کے لیے ناقابل برداشت ہے،عمران خان آپ نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کاوعدہ کیاتھا کہاں ہے ،وہ ریلیف اوروعدے؟آپ کی ناکام نااہل اورنالائق حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے بجٹ عوام پر بہت بھاری پڑا،اب عوام کا ایک ہی نعرہ ہے گوعمران گو ،اب عوام کہتے ہیں ہمیں نیانہیں وہی پراناپاکستان چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں سوائے گھبرانا نہیں کے اور کچھ نہیں کیا یہ حکومت غربت نہیں غریب کوختم کرنے پرتلی ہوئی ہے ۔روزاول سے پی ڈی ایم یہ کہتی چلی آرہی ہے کہ موجودہ حکومت مسلط ہے عوام کی منتخب حکومت نہیں ، جس سے قوم کونجات دینا ہماراہدف ہے۔