سی پی این ای کے وفد کا ’’آئی ایس پی آر ‘‘کا دورہ

103

راولپنڈی ( صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے وفد نے جمعرات کو آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔سی پی این ای کی جاری پریس ر یلیز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو خطے میں حالیہ پیش رفت اور قومی سلامتی پر مرتب اثرات کے تناظر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کوویسٹرن زون بارڈر مینجمنٹ رجیم کے حصے کے طور پر سرحدوں کی صورتحال اور ضروری حفاظتی اقدامات سے متعلق بھی آگاہی دی ۔وفد نے تازہ ترین پیش رفت کی معلومات دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کاشکریہ ادا کیا۔ سی پی این ای وفد میں قائمقام صدر کاظم خان، نائب صدور ارشاد عارف، سردار خان نیازی، انور ساجدی ،جنرل سیکرٹری عامر محمود ، سابق سیکرٹری جنرل اعجاز الحق ، سابق نائب صدر ایاز خان ،جوائنٹ سیکرٹر یز شکیل احمد ترابی اور طاہر فاروق شامل تھے۔