طالبان رہنما انس حقانی نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

259

کابل: طالبان قیادت میں اختلافات کی خبروں پر ملا عبدالغنی برادر کے بعد طالبان رہنما انس حقانی کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انس حقانی نے کہا کہ امارت اسلامی کے خلاف تمام افواہیں پروپیگنڈا ہیں اور قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کا مذموم پروپیگنڈا اس اتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، امارت اسلامی متحدہے، اسلامی اور افغان اقدارکا احترام کرتی ہے۔ ہم افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی لانے کیلئے متحد ہیں۔