ڈالر کی قیمت خرید 168.15 سے 168.90 روپے ہوگئی

159

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.15روپے سے بڑھ کر 168.90 روپے اور قیمت فروخت 168.25 روپے سے بڑھ کر169روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 80 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40 روپے سے بڑھ کر169.20روپے اور قیمت فروخت 168.80روپے سے بڑھ کر 169.60 روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید197.80روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر200روپے پر جا پہنچی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر 235 روپے ہو گئی ۔