حیدرآباد ،حیسکو کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن

117

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان حمید کی ہدایات پر حیسکو ریجن کے تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر حیدرآباد نثار میمن نے ایگزیکٹو انجینئر لطیف آباد ڈویژن ظفر علی سولنگی کے ہمراہ میراں محمد شاہ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 45 کنڈے ہٹاکر 22نادہندگان کے بجلی کنکشن واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے گئے ہیں،قاسم آباد میں بجلی چوروں کے 95 کنڈے کاٹ کر نادہندگان کے 19 کنکشن منقطع کردیے گئے، کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے 79 کنڈے ہٹاکر، نادہندگان کے 53 کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں، مٹیاری میں بجلی چوروں کے 35 اور نادہندگان کے 18 کنکشن منقطع کردیے، ہالا میں بجلی چوروں کے 68 اور نادہندگان کے 42 کنکشن منقطع کردیے، ٹنڈو الہیار میں 86 کنڈے ہٹائے اور نادہندگان کے 29 کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں، سکرنڈ میں 78 بجلی چوروں اور 35 نادہندگان کے کنکشن کاٹے گئے، شہدادپورI- سب ڈویژن میں XEN سانگھڑ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوروں کے 121 اور نادہندگان کے 65 کنکشن منقطع کردیے گئے، اڈیرولال میں 76 بجلی چوروں اور 26 نادہندگان کے کنکشن واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے گئے،ٹنڈو آدم اور شاہپور چاکر میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 198 کنڈے ہٹا کر بجلی چوروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی اور نادہندگان کے 85 کنکشن کاٹے گئے، ٹنڈو محمد خان سے 65 کنڈے ہٹائے گئے، اور بجلی کے بل جمع نہ کرنے والے 31 صارفین کے کنکشن منقطع کیے،ٹھٹھہ میں آپریشن کے دوران 84 کنڈے ہٹائے گئے اور نادہندگان کے 13 کنکشن منقطع کیے، بدین میں بجلی چوروں کے 97 اور نادہندگان کے 56 کنکشن منقطع کیے گئے، ماتلی میں چیکنگ کے دوران 85 کنڈا کنکشن کاٹ کر تاریں ضبط کر لی گئیں، اور 34 نادہندگان کے کنکشن واجبات کی ادائیگی تک منقطع کیے گئے، عمرکوٹ میں 72 غیر قانونی کنڈا کنکشن کاٹے اور وہاں سے 25 نادہندگان کے بھی کنکشن منقطع کیے، سجاول میں SDO کی نگرانی میں 123کنڈے کاٹے گئے اور لوڈ بیلنس کیا، اور نادہندگان کے بھی 28 کنکشن کاٹے گئے، ٹنڈو باگو سے 67 کنڈے کاٹ کر بجلی چوروں کے خلاف FIR درج کرانے کیلیے متعلقہ تھانے میں لیٹر جمع کرادیا گیا اور واجبات کی عدم ادائیگی پر 48 کنکشن منقطع کیے گئے،مزید برآں دیگر علاقوں سے مجموعی طور پر200 سے زائد کنڈا کنکشن کاٹے گئے، بجلی کا بل جمع نہ کرنے والے 208 صارفین کے بجلی کنکشن واجبات کی ادائیگی تک منقطع کردیے گئے ہیں، کارروائیوں میں حیسکو کاتکنیکی عملہ اور ڈی سی او کا عملے نے مل کر یہ کارروائیاں سرانجام دیں ہیں۔ حیسکو چیف کی ہدایات ہیں کہ واجبات کے بغیر بجلی کنکشن چلنے نہیں دیں گے اور بجلی چوروں کے خلاف کمر کس لی ہے تمام بجلی چوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے جس میں انہیں جرمانے یا حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔