حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

702

 کراچی ؛گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے

ْْمیڈیارپورٹس کے مطابق گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے عمرشریف کے علاج کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 فواد چوہدری  نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں، وہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کے لئے آئے، عمر شریف کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ہے، بورڈ عمر شریف کے اندرون ملک یا بیرون ملک علاج کے لیے جو کہے گا وہ کریں گے۔

خیال رہے کہ عمرشریف سمیت  اہل خانہ نے سوشل میڈیاپروڈیو کے ذریعے  وزیراعظم سے علاج کرانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت کے وزرانے عمرشریف کی عیادت کی اورعلاج کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔