ٹوکیو پیرا المپکس مقابلے چین کی برتری کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئے

453

ٹوکیو(جسارت نیوز)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے پیرالمپکس مقابلے چین کی برتری کے ساتھ اتوار کو اولمپک سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئے۔13دن جاری رہنے والے پیرالمپکس مقابلوں میں میڈل ٹیبل پر چین نے 96 گولڈ، 60 سلور اور51برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 207 رہی۔ برطانیہ41سونے،38چاندی اور 45 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 124 رہی۔ امریکا نے 37 گولڈ، 36 سلور اور 31برانز میڈلز جیتے، اس طرح اس نے مجموعی طور پر 104 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روس نے 36 گولڈ، 33 سلور اور 49 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی، ہالینڈ نے 25گولڈ، 17سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ 5ویں، یوکرین نے 24 گولڈ، 47 سلور اور27برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی، برازیل نے 22 گولڈ، 20 سلور اور 30 برانز میڈلز کے ساتھ 7ویں، آسٹریلیا نے 21 گولڈ، 29 سلور اور 30 برانز میڈلز کے ساتھ 8ویں، اٹلی نے 14 گولڈ، 29 سلور اور 26 برانز میڈلز کے ساتھ 9ویں، آذربائیجان نے 14 گولڈ، ایک سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ 10 ویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے میگا ایونٹ میں ایک گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ بھارت نے 5 گولڈ، 8 سلور اور6 کانسی کے تمغے جیتے۔