آئی ایس آئی چیف کی کابل میں طالبان رہنماؤں اورگلبدین حکمت یار سے ملاقاتیں

337

کابل: انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل کے دوران گلبدین حکمت یار اور طالبان رہنماؤں سمیت دیگر سے ملاقاتیں کی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان رہنماؤں اور حزب اسلامی کے سربراہ و سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقاتیں کیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں حکمت یار سے افغان جامع حکومت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور افغان حکومت کے قیام میں درپیش آنے والے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔