دل کے مریض کیلئے حفاظتی تدابیر

376

آج کے دور میں اب تقریباً ایسا کوئی مرض نہیں رہا جس کا علاج نہ ہو۔ اگر مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کرلیا جائے تو انشاءاللہ دل کا دورہ یا دل کے مرض کا کبھی شکار نہیں ہوں گے۔

1) بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھیں

2) سگریٹ نوشی نہیں کریں

3) متوازن غذا کھائیں

4) مرغن غذا، چکنائی اور کولسٹرول میں اضافہ کرنے والی غذائیں نہ کھائیں

5) جن اشیاء میں معدنیات پائی جاتی ہیں، ان کا استعمال کثرت سے کریں مثلاً سبزیاں، پھل، میوے، گوشت، مچھلی اور مچھلی کا تیل

6)  صبح کی ورزش کو اپنا معمول بنالیں۔

7) دل کے مریض کیلئے آملے کا مربہ اور انناس بہت مفید ہے ، اس کے علاوہ گاجر کا مربہ، الائچی اور سیب بھی فائدہ مند ہیں۔

نوٹ: دل کے مریض کو اپنے ساتھ مناسب ادویات اپنے معالج کی بتلائی ہوئی رکھنی چاہیئں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکیں اور ڈاکٹر کے مشورے پر بھی پورا عمل کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور دل کے مریض سے ایسی باتوں سے گریز کریں جس کو وہ پسند نہ کرتا ہو۔