فضائی سفر ممکن نہ ہوا تو طورخم بارڈر کے راستے واپس لائیں گے، پاکستانی سفیر

551

کابل:افغانستان میں موجود پاکستانی سفیر احمد منصور کا کہنا ہےکہ تمام پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، فضائی سفر ممکن نہ ہوا تو پاکستانیوں کو طورخم بارڈر کے راستے واپس لائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانیوں کو بذریعہ جہاز واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں،اگر ہوائی جہاز کے سفر کی صورتحال نہ بن سکی تو سڑک کے ذریعے سفر مناسب اقدامات کرنے کے بعد کیا جائے گا، سیکیورٹی انتظامات ہونے کی صور ت میں سڑک کے سفرکو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب بدلتی افغان صورتحال پر وزارت داخلہ متحرک ہوگئے، وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کے لیے ویزہ آرائیول کیلیے خصوصی سہولت سینٹر قائم کردیا،خصوصی سہولت سینٹر سفارتکاروں کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

وزارت داخلہ نے مزید معلومات کے لیے نمبرز جاری کردیے ہیں،سہولت سینٹر سیکشن آفیسر کی نگرانی میں 24گھنٹے کام کرے گا۔