کراچی: مواچھ گوٹھ کےقریب  دھماکا، 2بچے سمیت10افراد جاں بحق

545

کراچی:بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب  دھماکے کے نتیجے میں2بچوں سمیت 10افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا شہزور ٹرک میں ہوا، جس سے 9افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، جنہوں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے،دھماکے کی نوعیت کاتعین کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے مطابق پیچھے سے کسی کوئی چیز پھینکی تھی ، جس کے بعد دھماکا ہوا، مزید تفتیش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔