قتل کیس :سزائے موت کا مجرم 8برس بعد بری

146

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو8برس بعد بری کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی پر بہن کے سسر کے قتل میں سزائے موت کے مجرم کو8برس بعد بری کردیا، عدالت نے دیگر مقدمے میں ملوث نہ ہونے کی صور ت میں ملزم کو فوری رہا کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا100 گنہگا ر و ں کو تو چھوڑا جا سکتا ہے،ایک بے گناہ کو سزا نہیں دی جا سکتی،پراسیکیوشن کے کیس میں بے پناہ شکوک و شبہات ہیں، عدالت محض میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر موت کی سزا کنفرم نہیں کرسکتی۔