نیوزی لینڈ کادورہ پاکستان، ٹام لیتھم کپتان مقرر

244

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے لیکن اس میں کین ولیمسن اور روز ٹیلر سمیت کئی کھلاڑی شامل نہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باضابطہ ٹوئٹر اکانٹ میں شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق کے دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کے لیے کیویز اسکواڈ میں کین ولیمسن اور روز ٹیلر سمیت کئی اہم نام شامل نہیں۔دونوں ملکوں کا دورہ کرنے والی کیویز ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم کریں گے، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ، کائل جیمیسن اور لوکی فرگوسن بھی اسکواڈ میں شامل نہیں۔ ٹیم میں ان کھلاڑیوں کی عدم شمولیت آئی پی ایل کے شیڈول کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے خلاف ٹی 20سیریز اور ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں سارے کھلاڑی موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم ، کولن ڈی گرائونڈ ہوم، ہینری نکولس، فن ایلن، جیکب ڈفی، اعجاز پٹیل، ہمیش بینیٹ ، میٹ ہینری، رکین رویندرا، ٹام بلنڈل، اسکاٹ کگیلن، بین سیئرز، ڈگ براس ویل، کول مک کونچی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ شامل ہیں۔