ٹک ٹاکر کو اسلحہ سمیت پولیس وین کے ساتھ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

503

اسلام آباد: پولیس وین کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم ڈیوٹی پر کھڑی پولیس وین کے ساتھ اسلحہ سمیت ویڈیو بنا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کرلیا ہے۔