بوکو حرام کے حملے میں چاڈ کے 26 فوجیوں  کی ہلاکت پر ترکی کی مذمت

250

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے چاڈ میں بوکو حرام کے حملے کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ کی کیمرون سے متصل سرحدوں کے جوار میں جھیل چاڈ کے علاقے میں بوکو حرام کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملے میں فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔ ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین ، چاڈ کے عوام اور حکومت سے دلی طور پر اظہار ِ تعزیت کرتے ہیں ۔