امریکا: ریاست الاسکا میں طیارہ تباہ پائلٹ سمیت 6مسافر ہلاک

260
جونیاؤ : امریکی ریاست الاسکا میں تباہ ہونے والے طیارے کے پرزے بکھرے پڑے ہیں

جونیاؤ ( انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران وہاں سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، جن میں سے ایک پائلٹ اور باقی 5 مسافروں کی تھیں۔ الاسکا کی انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ہالینڈ امریکا کروز شپ پر مہمان کے طور پر ٹھیرے ہوئے تھے اور الاسکا کی سیر کے لیے پائلٹ سمیت طیارہ حاصل کیا تھا۔