کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ آج سجے گا،تیاریاں مکمل

169

اسلام آباد(سید وزیر علی قادری)کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا میلہ (آج)جمعہ سے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا۔افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کی ٹیمیں جمعہ کومظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں رات ساڑھے8بجےآمنے سامنے ہونگی ۔ایونٹ کافائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔کشمیر پریمیئر لیگ کی پروڈکشن پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کی جائیگی۔پاکستان میں پہلی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں 2500ایل ای ڈی فلکس لگائی جائے گی، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی صرف انگلینڈ میں کرکٹ میچوں کیلئے استعمال ہوئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے لیے5 پچوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پروڈکشن میں 22ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا جائیگا۔کے پی ایل کی کوریج میں ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا جائے گا۔لیگ میں شریک6ٹیمیں مظفرآباد پہنچ چکی ہیں،تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ٹیموں کی پھر پور پریکٹس بھی جاری ہے ۔شیڈول کے مطابق 6 اگست کو پہلا میچ رات ساڑھے 8بجے میرپوررائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 7 اگست کو دوپہر2بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز،7 اگست کو راساڑھے7بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز، 8 اگست کو دوپہر2بجے میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز اور شام ساڑھے 7بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز، 9 اگست کو دوپہر2بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز، 9 اگست کو اور شام ساڑھے 7بجیراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز، 10 اگست کو دوپہر 2 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز، اور شام ساڑھے 7بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز، 11 اگست کودوپہر 2 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز اور شام ساڑھے 7بجیکوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز،12 اگست کودن 11 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز اور شام ساڑھے 7بجیراولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز،13 اگست کودن 11 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز، اور شام ساڑھے 7بجیمظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز کا میچ کھیلا جائیگا ۔،14 اگست کوسہ پہر 4بجے کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، 15 اگست کوسہ پہر 4بجے ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)،16 اگست کوسہ پہر 4بجے ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم) جبکہ 17 اگست کوشام 7 بجے فائنل (کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم) کھیلا جائیگا۔