تاجکستان، ازبکستان  اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں

72

دوشنبے (انٹرنیشنل ڈیسک) تاجکستان، ازبکستان اور روس کی افواج افغان سرحد کے قریب جنگی مشقیں کر رہی ہیں۔ یہ مشقیں تاجکستان کے خطلون نامی خطے میں جاری ہیں اور 10 اگست تک چلیں گی۔ ان مشقوں میں روس کے 1800 جب کہ مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ جنگی مشقوں میں بالخصوص دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ روس کو خدشہ ہے کہ افغانستان میں صورتحال کافی بگڑ سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ماسکو حکومت نے وسطی ایشیا میں اپنے فوجی اڈوں میں وسعت کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔