ملک میں کورونا سے مزید 60 افراد جاں بحق، 5661 نئے کیسز رپورٹ

567

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 60 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 60 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5661 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 409 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 616 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 433 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 956 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 98 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 39 ہزار 379 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 494 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 15 ہزار 67 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 122 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 34 ہزار 305 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 485 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 122 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 495 اموات اور 1 لاکھ 36 ہزار 868 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 89 ہزار 117 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4392 ہے۔ اسلام آباد میں 807 اموات ہوچکیں۔ 83 ہزار 918 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 880 جب کہ فعال کیسز کی 1477 ہے۔ صوبے میں 329 اموات ہوچکیں۔ 29 ہزار 74 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 778 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3537 ہے۔ آزاد کشمیر میں 636 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 605 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 473 جب کہ فعال کیسز 858 ہے۔ گلگت بلتستان میں 148 اموات ہوچکیں۔ 7 ہزار 467 مریض صحت یاب ہوئے۔