کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار

224

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کاﺅنٹر ٹیریرازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد ایک مسافر وین میں شہر سے نصیرآباد آرہا تھا، جسے مرکزی قومی شاہراہ پر دوران تلاشی حراست میں لے لیا گیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا۔