پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے‘عثمان بزدار

166

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ انہوںنے پولیس شہدا ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہدا قوم کے ہیرو ہیں۔ قوم ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن
ہے۔ پولیس شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمے داری بھی ہے اور فرض بھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پولیس کے شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔