حکومت نے کپاس کی ابتدائی قیمت کی منظوری دےدی

186

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے
کپاس کی ابتدائی قیمت کی منظوری دے دی ہے، کپاس کی فی من قیمت 5ہزار روپے ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر امام کا کہنا تھا کہ اگر قیمتیں 5000روپے فی من سے نیچے آتی ہیں تو انٹرونشن کی پالیسی کو اکٹیویٹ کیا جائے گا۔ وزارت ایک کاٹن پرائس ریویو کمیٹی تشکیل دے گی جو ملک میں کپاس کی قیمتوں کی نگرانی کرے گی۔ یہ کمیٹی ٹی سی پی کو ہدایت کرے گی کہ اگر قیمتیں گریں تو خریداری شروع کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کپاس کی بحالی کے پروگرام پر کام کر رہی ہے جسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔